پٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری، پیٹرولیم لیوی کی مد میں رعایت دی گئی



نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر میں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں رعایت دیتے ہوئے کیا گیا ہے، اور اس کی سفارش وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی سستی کرنے کا یہ اقدام اپریل سے جون 2025 تک کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ اس ریلیف کا فائدہ کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی صارفین کو ملے گا، تاہم لائف لائن صارفین اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے یہ درخواست نیپرا کو دی گئی تھی، جس پر 4 اپریل کو سماعت بھی کی گئی تھی۔