لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے سندر موہلنوال عزیز کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق، ایدھی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے 23 سالہ عائشہ کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتولہ کی آج شادی طے تھی اور بارات آنے والی تھی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔