1999 کے دورہ بھارت کے دوران وقار یونس کپتان وسیم اکرم سے شدید ناراض ہو گئے تھے

 لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ایک کھلاڑی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے واقعے سے پردہ اٹھا دیا ہے۔۔ایک انٹرویو کے دوران سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے سوال کیا گیا کہ آپ کی کپتانی کے دنوں میں کوئی کھلاڑی آپ پر غصہ ہوا ہو۔ جس پر وسیم اکرم نے انکشاف کیا کہ غصہ۔تو کوئی نہیں ہوا لیکن وقار یونس ایک بار ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر مجھ سے بہت زیادہ ناراض ضرور ہو گئے تھے۔ اور ڈیڑھ ماہ تک مجھ سے بات نہیں کی تھی۔ وسیم اکرم نے بتایا کہ 1999 میں ٹیم دورہ بھارت پر تھی۔۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز تھی چنئی اور دہلی میں میں اور وقار یونس کھیلے تھے ۔ وقار یونس بہترین فاسٹ باؤلر تھے لیکن ہم دونوں کاپیس 135 سے 138 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں تھا۔ 



اس لیے اگلا ٹیسٹ میچ جو ایشین ٹیسٹ سیریز کا تھا اور کولکتہ میں کھیلا جانا تھا اس کے لیے میں نے وقار کو ڈراپ کرکے شعیب اختر کو سلیکٹ کرنے کی تجویز دی کیونکہ شعیب 145 سے 150 کی رفتار سے گیند پھینک رہا تھا ۔وقار یونس مجھ سے ناراض ہو گئے اور انھوں نے ڈیڑھ ماہ تک مجھ سے بات نہیں کی لیکن بعد میں انھیں ضرور سمجھ آ گیا ہو گا کہ کچھ فیصلے ٹیم کی بہتری کے لیے ضروری ہوتے ہیں ۔