گیس اور تیل چوری کے لیے بنائے گئے کنوئیں سے لاش مل گئی

کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن، ملیر ندی بند کے قریب ایک کنویں میں لاش پائے جانے کی اطلاع ملی ہے، جو مبینہ طور پر تیل یا گیس چوری کے مقصد کے لیے بنایا گیا تھا۔



ریسکیو ٹیموں کو گیس بھرنے کی وجہ سے کنویں میں اترنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، اور مین گیس لائن کی سپلائی منقطع کرنے کے بعد ہی اندر جانے کا عمل ممکن ہوگا۔ پولیس حکام کے مطابق کنویں کے باہر گیس سلنڈر اور کنکشن کے آلات برآمد ہوئے ہیں، جبکہ کنویں میں آنے جانے کے لیے خصوصی سیڑھیاں بھی بنائی گئی تھیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاش نکالنے کی کوشش ساتھیوں نے خود کی، لیکن کامیاب نہ ہونے پر انہوں نے ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی اور پھر موقع سے فرار ہو گئے