فائرنگ کے واقعے میں کئی قیمتی جانیں چلی گئیں

 پشاور / مانیٹرنگ ڈیسک: پشاور کے علاقے پھندو میں جمیل چوک کے قریب ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ پھندو میں درج کرلیا ہے، جس میں پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔