,کولکتہ : مانیٹرنگ ڈیسک: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اوپنر سنیل نارائن کی جانب سے پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں ضوابط سے ہٹ کر بیٹ استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
آئی پی ایل گورننگ کونسل کی جانب سے بیٹ کی پیمائش سے متعلق نئے اصول لاگو کیے گئے ہیں تاکہ کھلاڑی ناجائز فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ سنیل نارائن اس قانون کی زد میں آنے والے پہلے کھلاڑی بنے۔ جب وہ بیٹنگ کے لیے میدان میں آنے لگے تو ریزرو امپائر نے ان کے بیٹ کو چیک کیا، جو آئی سی سی کے ضوابط کے برخلاف زیادہ چوڑا اور گہرا پایا گیا (حدود: 4.25 انچ چوڑائی، 2.64 انچ گہرائی)۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ نارائن اور امپائر کے درمیان گفتگو جاری ہے جبکہ امپائر انہیں وہ بیٹ استعمال نہ کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ اس واقعے نے یہ سوال بھی کھڑا کر دیا ہے کہ آیا نارائن پہلے بھی اسی طرح کے غیر قانونی بیٹ کا استعمال کرتے رہے ہیں یا نہیں۔ تاہم اب تک ان پر کسی قسم کی جرمانے یا سزا کا اعلان نہیں کیا گیا۔