لاہور قلندرز نے تیسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا، 14 کروڑ روپے سے زائد کی انعامی رقم حاصل

 ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ لاہور میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔



جواب میں لاہور قلندرز نے 202 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر مکمل کر لیا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ ہی قلندرز نے نہ صرف تیسری بار ٹرافی اپنے نام کی بلکہ 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپے) کی خطیر انعامی رقم بھی جیت لی۔ دوسری جانب رنرز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ روپے) آئے۔