لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ فائنل میں لاہور قلندرز نے سنسنی میچ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے کوشال پریرا نے شاندار نصف سنچری بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا لیکن میچ کے اختتامی لمحات میں سکندر رضا نے فیصلہ کن زاٹس کھیل کر ٹیم کو جیت سے ہم کنار کروایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سکندر رضا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شرکت کے لیے پی ایس ایل چھوڑ کر روانہ ہو گئے تھے۔ اگرچہ زمبابوے کو اس میچ میں اننگز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن سکندر رضا نے اپنی ٹیم کی جانب سے 62 رنز کی اننگز کھیلی اور پھر نیشنل ڈیوٹی ختم کرنے کے فورا بعد پی ایس ایل فائنل کھیلنے کے لیے واپس پاکستان پہنچے۔ وہ پی ایس ایل فائنل شروع ہونے سے صرف 10 منٹ پہلے سٹیڈیم پہنچے اور ٹیم کو جوائن کیا۔اور پھر وننگ سٹروکس کھیل کر اپنی زبردست کمٹمنٹس سے ایونٹ کو یادگار بنا دیا۔
انھوں نے بتایا کہ انھوں نے گزشتہ روز 24 اوورز کروائے۔ 25 اوورز بیٹنگ کی۔ ڈنر برمنگھم میں ناشتہ دوبئی میں اور دوپہر کا کھانا ابو ظہبی میں کھایا اور پھر فائنل کھیلنے لاہور پہنچ گیا ۔