لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک موٹر سائیکل سوار اوباش کم سن بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔
میڈیا کے مطابق چند کم عمر بچیوں نے گرین ٹاؤن میں شکایت کی کہ ایک موٹر سائیکل سوار شخص ان کے پاس آیا اور بات چیت کے بہانے ان کے ساتھ نازیبا حرکتیں کررہا تھا تاہم ان کے شور مچانے پر وہ وہاں سے بھاگ گیا۔ جس کے بعد پولیس نے اس سڑک کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ اوباش نوجوان ان بچیوں کو نامناسب انداز میں چھوتا رہا ۔جس پر بچیوں نے مزاحمت کی تو وہ ایک چکر لگا کر دوبارہ ان کے پاس آیا اور پھر سے انھیں نامناسب انداز میں چھونے لگا ۔ جس کے بعد بچیوں نے شور مچایا تو وہ وہاں سے فرار ہو گیا ۔ جس کے بعد گرین ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 12 گھنٹوں کے بعد اس شخص کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کے ساتھ درندگی سے پیش آنے والے ملزمان کے خلاف بے رحمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مذکورہ ملزم کے خلاف انتہائی سخت چارج شیٹ تیار کی جائے گی ۔