بجلی کی بار بار بندش سے کوئٹہ کے شہریوں کا جینا اجیرن ہو گیا

 کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی بار بار بندش سے شہریوں کا پارہ ہائی ہو گیا ہے۔ مشرقی بائی پاس کے نواحی علاقوں میں صبح سے دوپر بارہ بجے تک بجلی بند تھی جس کے بعد ایک گھنٹے کےلیے بجلی بحال تو ہوئی لیکن تب سے سب تک لگ بھگ دو درجن مرتبہ بجلی منقطع اور بحال ہوئی ہے۔ جس سے بیش قیمت گھریلو برقی آلات کے خراب ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ 


معروف کاروباری اور سماجی شخصیت حاجی عبیداللہ آغا نے کہا ہے کہ اس  قسم کی صورتحال سے لوگوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ احتجاج کا راستہ اپنائیں اور سڑکیں بند کریں۔ یہاں کے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔مزید برداشت کا امتحان نہ لیا جائے۔۔متعدد بار اس علاقے کی مین لائن کو کسی اور فیڈر سے منسلک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،اگر نوٹس نہ لیا گیا تو لوگ راست اقدام پر مجبور ہوں گے