بھارت نے کراچی پورٹ پر ناپاک نظریں گاڑھ لیں

کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: فضائی اور زمینی لڑائی میں شکست کے بعد بھارت نے کراچی پورٹ پر اپنی ناپاک نظریں گاڑھ لیں۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے رپورٹ جاری کی ہے کہ بھارت نے براہموس سپرسونک میزائلوں سے لیس بیڑا پاکستان کی حدود کے نزدیک لاکھڑا کیا ہے۔  براہموس سپرسونک میزائل آواز سے بھی تین گنا تیز رفتاری سے حرکت کرتا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت کراچی پورٹ پر حملے تیاری کیے ہوئے ہے۔  جس پر پاکستانی اور ترک بحریہ سمندری حدود میں الرٹ کر دی گئی ہیں ۔  پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت نے کراچی پورٹ کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے بحیرہ عرب میں ہی غرق کر دیا جائے گا۔ پاکستانی نیوی براہموس سپرسونک میزائلوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔