اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے فیض آباد پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق پولیس اہلکاروں میں ایک سی آئی اے اہلکار جبکہ دوسرا اے ایس آئی شامل ہیں ۔ واقعے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔

