پنچایت کا آٹھ سالہ بچی کو ریپ کے متاثرہ لڑکے سے ونی کرنے کا فیصلہ

 ڈیرہ اسماعیل خان/ نمائندہ خصوصی: خیبر پختونخوا کے جنوب مشرقی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکے سے بد فعلی کی پاداش میں ملزم کی کم سن بہن کو متاثرہ لڑکے سے ونی کرنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں پنچایت کی جانب سے ایک فیصلہ سنایا گیا ۔



جس کے تحت ایک 8 سالہ بچی کو ایک بارہ سالہ لڑکے کے ساتھ ونی کرتے ہوئے اس کا نکاح کروا دیا گیا جس کی وجہ یہ تھی کہ بچی ان ملزمان میں سے ایک کی بہن تھی جنھوں نے مبینہ طور پر اس لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی تھی۔۔  بارہ سالہ لڑکے کے والدین نے شکایت کی تھی جو دو ملزمان نے چند روز قبل مبینہ طور پر ان کے بیٹے سے بد فعلی کی تھی۔ جس پر پنچایت بلوائی گئی جس نے یہ انسانیت سوز فیصلہ صادر کیا ۔ پولیس نے نکاح خواں سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔