ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ: پاکستان کا گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز

دوحہ: ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے مقصود امجد راٹھور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 کلوگرام کیٹیگری (عمر: 65 سال) میں طلائی تمغہ جیت لیا۔



انہوں نے مجموعی طور پر 125 کلوگرام وزن اٹھایا، جس میں 55 کلوگرام اسنیچ اور 70 کلوگرام کلین اینڈ جرک شامل ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا۔

دوحہ میں جاری اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے 10 ویٹ لفٹرز شریک ہیں، اور مقابلے 31 مئی تک جاری رہیں گے۔