راولا کوٹ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

 راولا کوٹ: آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے علاقے حسین کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔



پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا۔