کوئٹہ: کوئٹہ میں فائرنگ سے حجام جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سریاب مل کے قریب فائرنگ پر حجام گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ دکاندار رحیم یار خان، پنجاب کا رہائشی تھا۔
موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نشانہ بننے والے حجام کی لاش اسپتال لائی گئی۔
قبل ازیں قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں ریموٹ کنٹرول بم حملے میں چار افراد شہید ہو گئے تھے۔ قلعہ عبداللہ میں دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض خان نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں اب تک چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے میں کئی دکانیں اور وین تباہ ہو گئیں۔ بازار ایف سی قلعے کی دیوار کے پیچھے واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں میں سے ایک زخمی دم توڑ گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ عسکریت پسندوں نے بظاہر قلعہ کی دیوار کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔