پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے اہم میچ کا فیصلہ ہو گیا

راولپنڈی / مانیٹرنگ ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی۔:  

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی۔

راولپنڈی میں ہونے والے اس مقابلے میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز کا بڑا ہدف سیٹ کیا۔

زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ علی رضا اور عارف یعقوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز ہی بنا سکی۔ بابراعظم نے 94 اور صائم ایوب نے 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں لیکن ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

کراچی کنگز کی اس کامیابی کے ساتھ وہ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرگئی، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 میچوں کے بعد 10 پوائنٹس ہیں، لاہور قلندرز کے بھی 9 میچوں کے بعد 9 پوائنٹس ہیں، جبکہ ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔