میکسیکو/ سٹی : میکسیکو کی ایک لائیو ٹک ٹاکر ویلیریا کی موت گزشتہ روز انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری کی سب سے بڑی خبر بن گئی ۔۔میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ویلیریا لائیو سٹریمنگ کے دوران انجان حملہ آور کا نشانہ بن گئیں ۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویلیریا لائیو سٹریمنگ کے دوران اپنے
مداحوں سے بات چیت کرتی تھیں ۔ گزشتہ روز بھی 23 سالہ ویڈیو سٹار لائیو سٹریمنگ کے دوران اپنے فینز سے بات چیت کر رہی تھیں کہ دروازے پر بیل ہوئی ۔ اور کسی شخص نے اپنا تعارف فوڈ ڈلیوری بوائے کے طور پر کیا۔ اسی دوران وہ اندر آ گیا اور ویڈیو سٹار پر بندوق تان دی اور گولیاں چلا دیں۔ویلیریا وہیں ڈھیر ہو گئیں۔۔رپورٹ کے مطابق جب یہ سب کچھ ہو رہا تھا تو لیویریا کے موبائل فون کا کیمرہ چل رہا تھا۔۔ جسے واقعے کے بعد کسی خاتون نے آکر بند کیا۔