کامیابی لازمی ، لیکن پشاور زلمی کو جیت کےلیے کتنا ہدف مل گیا

 کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو فتح کے لیے 238 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں جاری اس مقابلے میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا انتخاب کیا۔



کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز اسکور کیے۔
کپتان ڈیوڈ وارنر نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیمز ونس نے 72 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ 43 اور محمد نبی 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفہرست ہے اور پہلے ہی پلے آف مرحلے میں جگہ بنا چکی ہے۔
پشاور زلمی کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے اپنے دونوں میچ لازمی جیتنے ہوں گے۔
کراچی کنگز نے 8 میچز کے بعد 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 میچوں کے بعد بھی 10 پوائنٹس ہیں۔
لاہور قلندرز کے 9 میچوں کے بعد 9 پوائنٹس ہیں اور ملتان سلطانز ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔