دوبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: دبئی میں کیرالا کمیونٹی کے ایک پروگرام میں پاکستانی کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل کی شرکت پر بھارتی صحافیوں نے شدید ردِعمل دیا۔
ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا کہ کیا بھارتی تقریب کے لیے مدعو کرنے کے لیے صرف پاکستانی کھلاڑی ہی رہ گئے تھے؟ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی کیرالا کمیونٹی کے افراد شاہد آفریدی سے ملاقات کے لیے نہایت پُرجوش تھے۔ انہوں نے نہ صرف آفریدی کے ساتھ ہاتھ ملانے کی کوشش کی بلکہ ان کی آمد پر تالیاں بجائیں، نعرے لگائے، سیٹیاں بجائیں اور ان کے لیے جوش و خروش سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
جب شاہد آفریدی اسٹیج پر پہنچے تو حاضرین نے "بوم بوم" کے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا، جس پر وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں: "ہو گیا بوم بوم۔"