راولپنڈی: نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ گرفتار ہونے والے شخص نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی۔ یہ مقدمہ چار روز قبل درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تمام تر وسائل استعمال کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ بھی مکمل کرا لیا گیا ہے۔
ایس پی راول، محمد حسیب راجا کے مطابق گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے۔