شکر گڑھ میں سسرالیوں نے بہو کو اینٹیں مار مار کر جان سے مار ڈالا

 شکرگڑھ کے علاقے پنڈی بوڑی میں مبینہ طور پر سسرال کے تشدد سے ایک خاتون زندگی کی بازی ہار گئیں۔



پولیس کے مطابق مقتولہ کے اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ اسے اینٹوں کے وار سے قتل کیا گیا۔ خاندان والوں کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے سسرالی رشتہ اپنی بیٹی کا نکاح مقتولہ کے بھائی سے کروانا چاہتے تھے، اور انکار پر خاتون کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔ ڈی پی او کے مطابق خاتون کے والد کی درخواست پر داماد سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔