بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کون سا کھیل کھیل رہا ہے

 لندن / مانیٹرنگ:  محققانہ رپورٹ پیش کرنے والی عالمی تنظیم گلوبل ڈس انفارمیشن لیب نے ہولناک انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت کی پاکستان کے علاقوں بالخصوص بلوچستان میں مداخلت اور مورچہ بندی  غیر معمولی حد تک بڑھ چکی ہے۔ یہاں تک کہ خود پاکستانیوں کی ایک بڑی آبادی  اس بہروپ سے لاعلم ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو اندرونی طور پر غیر مستحکم کرنے کے لیے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کے ہتھیار کو استعمال کرنے کا سلسلہ طویل عرصے سے شروع کر رکھا ہے۔بھارت




 فیس بک اور ٹوئٹر پر25 ہزار سے بھی زائد ایسے اکاؤنٹ بنا چکاہے جن کی لوکیشن توبلوچستان کی ہے اور یہ اکاؤنٹس بھی بلوچوں کےنام سے ہی بنے ہوئے ہیں لیکن اناکاؤنٹس کو بھارت کے درجنوں شہروں میں بیٹھےہوئےڈیجیٹل میڈیا آپریٹرز چلا رہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق یہ اکاؤنٹس یومیہ آٹھ ہزار پوسٹس ان اکاؤنٹس کے ذریعے شئیرکرتے ہیں ۔یہ پوسٹس پاکستان کی سیاسی حکومت ، ریاستی اداروں یہاں تک کہ ترقیاتی منصوبوں کے خلاف بھی زہریلا مواد شئیر کرتی ہیں ۔ان اکاؤنٹس پر ایسے تمام لوگوں کو بھرپور پذیرائی دی جا رہی ہے جونہ صرف سیاسی انداز میں بلوچستان میں ریاست مخالف بیانیے کا پرچار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ بلکہ ان مسلح گروہوں کو بھی ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جو سکیورٹی فورسز، تھانوی ، چیک پوسٹوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور اپنی ان کارروائیوں کو آزادی کی جنگ کا نام دے رہےہیں ۔