ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ، دوسرے دن کا سنسنی خیز اختتام

 ۔ڈبلیو ٹی سی فائنل 2025، دن 2، آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ لائیو اسکور اپڈیٹس: آسٹریلیا نے دن کے اختتام پر 144/8 رنز بنائے اور 218 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا اور لنگی نگیدی تین تین وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں صرف 28 رنز کے عوض حاصل کیں۔



پہلے دن کا کھیل فاسٹ بولرز کے گرد گھومتا رہا، جہاں کاگیسو ربادا نے 5 اور مارکو یانسن نے 3 وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو صرف 212 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ تاہم آسٹریلیا نے بھی زور دار واپسی کی، جب مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے جنوبی افریقہ کے ابتدائی بلے بازوں کو 43/4 پر پویلین بھیج دیا۔

بیٹنگ کے شعبے میں صرف اسٹیو اسمتھ اور بیو ویبسٹر ہی مزاحمت کر سکے، جنہوں نے بالترتیب 66 اور 72 رنز بنا کر ٹیم کو قابل دفاع اسکور تک پہنچایا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹمبا باووما اور ڈیوڈ بیڈنگھم کریز پر موجود تھے، جبکہ ایڈن مارکرم، ریان رکلٹن، ویان ملڈر اور ٹرسٹن سٹبز آؤٹ ہو چکے تھے۔