لاہور/مانیٹرنگ ڈیسک: مشہور پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکار راشد محمود بھی کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے ۔ اپنے ایک بیان میں راشد محمود نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کو لینے رحیم یار خان گئے تو دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔جس پر وہ گاڑی سے اترے تو چند افراد نے ان پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔ جس کے بعد ایک مقامی شخص نے ان کی جانی بخشی کروائی ۔ اداکار نے قیاس ظاہر کیا کہ یہ کچے کے ڈاکو تھے جو انھیں اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے ۔