ایئر انڈیا حادثے کے بعد بھارتی نجومی کی پرانی پیشگوئی سوشل میڈیا پر وائرل

 ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ایک خاتون نجومی شرمستھا کا بیان تیزی سے گردش کر رہا ہے۔ مذکورہ نجومی نے 5 جون کو پیشگوئی کی تھی کہ جلد ہی کوئی بڑا فضائی حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ طیارہ حادثے کے بعد ان کی یہ پرانی پیشگوئی دوبارہ سامنے آ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔