اسلام آباد : شدید ہیٹ ویو کے بعد محکمہ موسمیات نے بارش کی خوشخبری سنا دی ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جو 13 جون سے 16 جون تک وقفے وقفے سے بارشیں برسائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔