احمد آباد: مانیٹرنگ ڈیسک بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ المناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ائیر انڈیا کی پرواز AI-171 جو احمد آباد سے لندن جا رہی تھی، ٹیک آف کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گئی۔ طیارے میں 250 سے زائد افراد سوار تھے جن میں عملے کے 12 ارکان اور گجرات کے سابق وزیراعلیٰ بھی شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق، طیارہ پرواز کے دوران صرف 625 فٹ بلندی تک پہنچ سکا اور 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتے ہوئے اچانک تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ رہائشی علاقے میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں کئی ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

