ایک اور سیلابی ریلا قیمتی زندگیاں بہا لے گیا

 بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سلیازہ میں شدید بارش کے بعد ندی میں آنے والے طاقتور سیلابی ریلے نے دو گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں تین لڑکیاں اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں۔



لیویز حکام کے مطابق طوفانی بارشوں کے بعد سلیازہ ندی میں اچانک طغیانی آئی، جس کے دوران ندی کنارے کھڑی دو گاڑیاں بہہ گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود تین لڑکیاں اور ایک خاتون جان کی بازی ہار گئیں، جبکہ ایک خاتون کو زندہ بچا کر فوری طور پر ژوب اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق ملتان سے بتایا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق سیلابی ریلے نے ندی کے اطراف موجود کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب، ضلع ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں ندی میں پھنس جانے والے تین افراد کو لیویز فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا۔