بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے محمد سراج کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

 لندن٫ نئی دہلی /مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے فاسٹ باؤلر محمد سراج کی جانب سے بلے بازوں کے خلاف بے جا جارحیت دکھانے پر شدید  رد عمل دیکھنے میں آیا ہے ۔  وکرانت گپتا نے محمد سراج کی جانب سے ںلے بازوں کو آنکھیں نکالنے اور ان کو ڈرانے کی کوششوں کو بے وجہ اور  غیر ضروری قرار دے دیا ۔ انھوں نے کہا کہ نہ محمد سراج شعیب اختر ہیں اور نہ بریٹ لی۔ اگر وہ لوگ ایسا کرتے تھے تو ان کےپاس رفتار بھی تھی اور  میچ کے اہم لمحات میں وکٹیں لینے کی صلاحیت بھی تھی۔ اس لیے سراج کو  چاہیے کہ آنکھیں نکالنے اور ڈرانے دھمکانے کی بجائے سراج کو اپنی گیند بازی میں خوبیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ خواہ مخواہ اس قسم کی حرکات و سکنات کو پسند نہیں کیا جا سکتا ۔