لاہور: سابق وزیر اعلی پنجاب منظور احمد وٹو کی لینڈ کروزر گاڑی میں بیٹھ کر نماز جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب منظور احمد وٹو ایک نماز جنازہ میں شریک ہیں لیکن وہ گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہوئے ہیں جبکہ گاڑی سےباہر عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نماز جنازہ ادا کر رہی ہے۔۔۔۔ذرائع کے مطابق منظور وٹو کی گاڑی سے باہر نہ آنے کی وجہ شدید گرمی اور حبس تھا۔۔
اس شدید گرمی میں میاں منظور احمد وٹو صاحب نے نماز جنازہ کے لئے اچھی سہولت متعارف کروائی ہے۔
— Muhammad Baqir Rajput 🇵🇰 (@mbaqir112) June 29, 2025
سب لوگ مثبت سوچیں۔!!
اس پہلو پر غور کریں کہ وٹو صاحب کے لینڈ کروزر نے کتنا ثواب کمایا ہوگا، تمام گاڑیوں کیلئے مثال قائم کردی۔ pic.twitter.com/lhCFQu1FMh
اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہو گئے ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ مرے ہوؤں کے جنازوں میں شرکت کر کے سیاست کو زندہ کیا جاتا ہے مقصد صرف جھوٹی ہمدردی جتا کر ووٹ لینا ہے۔۔ورنہ ایسے لوگوں کو اس نماز جنازہ کے احترام اور تقدس تک کا پتہ نہیں ہے ۔جس دن لوگ سمجھ جائیں گے ۔ تو اسی طرح ان لوگوں کی سیاست کا ںھی جنازہ اٹھ سکتا ہے۔۔ نماز جنازہ تک کےلیے ٹھنڈی گاڑی سے نہ نکلنے والوں کو محشر کی گرمی کا اندازہ ہے اور نہ اس بات کا کہ ان لوگوں نے بھی مرنا ہے۔