جنوبی افریقی سپنر مہاراج نے نئی تاریخ رقم کردی

 بلاوائیو: جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملک کی تاریخ رقم کر دی۔

اتوار کے روز زمبابوے کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں مہاراج نے اپنی 200 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی۔ 35 سالہ کیشو مہاراج نے یہ اعزاز زمبابوے کی پہلی اننگز کے 34ویں اوور میں حاصل کیا، جب انہوں نے کپتان کریگ ایرون کو پویلین واپس بھیجا۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 59 ٹیسٹ میچز میں مکمل کیا۔



جنوبی افریقی ٹیسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز تیز گیند باز ڈیل اسٹین کو حاصل ہے، جنہوں نے 93 ٹیسٹ مقابلوں میں 439 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ادھر بلاوائیو ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقا نے اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ دوسری اننگز میں مہمان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنا لیے ہیں اور اب اسے زمبابوے پر مجموعی طور پر 216 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ اس سے پہلے میچ کے دوسرے دن جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 418 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 251 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ یہ میچ جیو سپر پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔