نوجوان پی ٹی آئی خاتون رہنما نے شادی کر لی

 پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سرگرم رہنما اور سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی مومنہ باسط نے ازدواجی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے معروف بزنس مین مبشر حیات سے نکاح کر لیا ہے۔



سنو نیوز کے مطابق مومنہ باسط، جو پی ٹی آئی میں اپنی متحرک سیاسی خدمات اور پہچان کے باعث جانی جاتی ہیں، نے حالیہ دنوں میں مبشر حیات کے ساتھ شادی کر لی ہے۔ مبشر حیات نہ صرف ایک کامیاب تاجر ہیں بلکہ وہ کئی اہم منصوبوں کے بانی اور نمایاں کاروباری رہنما بھی سمجھے جاتے ہیں۔

اپنی اسمبلی مدت کے دوران مومنہ باسط نے نوجوانوں کی بہبود، خواتین کے حقوق اور تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی شادی کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جبکہ متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔