اسرائیلی وزیر اعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو جان سے مارنے کا اشارہ دے دیا

 اسرائیلی وزیر اعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ آئی کے قتل کا اشارہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک آسٹریلوی صحافی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے سوال کیا کہ کیا ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کا ارادہ ہے؟ جس پر صیہونی وزیراعظم نے جواب دیا کہ جو ضروری ہوگا ، وہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ خامنہ ائی کا خاتمہ جنگ کو بڑھاوا نہیں دے گا بلکہ جنگ کے خاتمے میں مدد کرے گا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے ایران کے ساحلی شہر  بندر عباس پر میزائل حملہ کرکے راکٹ لانچر کو   تباہ کردیا ہے جس کے بعد ائیرڈیفنس سسٹم کو فعال کردیا گیا ہے۔ ادھر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ  اسرائیلی وزیر اعظم ایک مطلوب جنگی مجرم ہے ۔اس نے تین دہائیوں تک امریکی صدور کو جنگوں کا جھانسہ دیتا رہا اور اب بھی امریکی صدر اور ٹیکس دہندگان کے ساتھ کھیل رہا ہے۔