تہران / مانیٹرنگ ڈیسک: ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کر بڑے اور شدید حملے کی تیاری کررہا ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ آج رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیا جائے گا۔ اسرائیل کے اہم اور انٹیلی جنس فوجی مراکز نشانہ ہوں گے۔ حیفا کے نزدیک اسرائیل کے رمات ڈیوڈ ائیر بیس کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ ایران نے اسرائیل کا ایف پینتیس طیارہ مارگرایا ہے۔ ایران نے ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے اسرائیلی طیارہ تبریز میں مار گرایا۔ ادھر اسرائیل نے اپنے شہریوں کی رہائشی علاقوں سے منتقلی کا عمل شروع کردیا ہے۔ ایرانی مندوب نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران دفاعی مقاصد کےلئے اسرائیل پر متناسب حملے کر رہا ہے۔ اسرائیلی کے فوجی مراکز اور اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔