ایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں سے حملہ کر دیا

 ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ حملے کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نے


دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی طرف سے فائر کیے گئے کئی ڈرون مار گرائے ہیں

اسرائیلی فضائیہ کے مطابق جنوبی ضلع میں  ایک میزائل ایک گھر پر جا کر گرا ہے جبکہ شمالی ضلع میں بھی ایک عمارت کو نقصان ہوا ہے۔ 

اس طرح ایک مزائل بن گورین ائیرپورٹ پر گرا ہے

حیفا میں زوردار دھماکے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے کارمل میں بھی میزائل گرنے سے رہائشی عمارتوں کو  نقصان پہنچا ہے جبکہ ساحلی علاقے میں میزائل گرنے سے عمارات کو آگ لگی ہے



مقبوضہ بیت المقدس میں بھی میزائل کے ٹکڑے گرنے سے رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا ہے

اسرائیلی شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات تک پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب امریکہ نے بھی اپنی شہپریوں کو اسرائیل میں محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ 

ایرانی فوج نے اسرائیلی اہلکاروں کو کہا ہے کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ علاقے خالی کردیں ۔ ایرانی فوج کی جانمب سے یہ پیغام عبرانی زبان میں جاری کیا گیا ہے۔