پٹرول فوری طور پر مہنگا کر دیا گیا

 اسلام آباد: حکومت نے آئندہ پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں اس اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔