لندن/ مانیٹرنگ ڈیسک: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل پہلے ہی روز فیصلہ کن اور سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔دنیائے کرکٹ کی دو عظیم ٹیموں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ایک دوسرے کے خلاف زبردست باؤلنگ پرفارمینس نے ٹیسٹ میچ کو بھی سنسنی خیز بنا دیا۔ لارڈز میں کھیلے جا رہے فائنل کے پہلے ہی روز دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کی ٹیم صرف 212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا۔پابندی کا شکار رہنے کے بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ باؤلر کاگیسو رباڈا نے زبردست گیند بازی کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیو کو آؤٹ کیا جبکہ طویل قامت باؤلر جینسن نے تین وکٹیں لیں
۔ آسٹریلیا کی جانب سے ویبسٹر نے ایک مشکل وکٹ پر 72 رنز کی باری کھیلی جبکہ سٹیو سمتھ نے 66 رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ نے بھی اننگز کی مایوس کن شروعات کی ہیں۔ اور پہلے دن کھیل کے اختتام پر صرف 43 کے مجموعے پر چار جنوبی افریقی بلے باز آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے تھے ۔ مچل سٹارک نے دو جبکہ کپتان کمنز اور ہیزل ووڈ نے ایک ایک وکٹ لی ۔