سال 2024 میں 170 چھکے لگانے والے نوجوان بلے باز بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے

 کنگسٹن (ویب ڈیسک): ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر اور جارح مزاج بیٹر نکولس پورن نے صرف 29 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔



پورن نے اپنا انٹرنیشنل کیریئر 2016 میں پاکستان کے خلاف میچ سے شروع کیا اور کُل 167 بین الاقوامی میچز کھیلے، جن میں 61 ون ڈے اور 106 ٹی 20 انٹرنیشنل شامل ہیں۔ وہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر ریٹائر ہوئے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پورن نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کا انٹرنیشنل کیریئر اختتام کو پہنچا، لیکن ویسٹ انڈیز کرکٹ سے ان کی محبت ہمیشہ قائم رہے گی۔ انہوں نے ٹیم اور خطے کے لیے کامیابی اور ترقی کی دعا بھی کی۔

پورن نے دسمبر 2024 میں بنگلادیش کے خلاف اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا، اور اس کے بعد وہ نہ تو انگلینڈ کے خلاف سیریز کا حصہ بنے اور نہ ہی 2023 کے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے بعد ون ڈے کرکٹ میں نظر آئے۔

2022 میں وہ مختصر عرصے کے لیے ویسٹ انڈیز کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بھی بنے، لیکن آسٹریلیا میں ہونے والے مایوس کن ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد انہوں