کوئٹہ کی مویشی منڈی کی شہر سے باہر منتقلی کا منصوبہ

کوئٹہ / مانیٹرنگ ڈیسک: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع مویشی منڈی کو شہر سے باہر مںتقل کرنے کا ماسٹر پلان زیر غور ہے۔۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کی  بڑھتی ہوئی آبادی اور دیگر انتظامی مسائل کے پیش نظر اب شہر میں واقع مویشی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔اس منڈی میں لاکھوں کی تعداد میں جانور لائے جاتے ہیں جنھیں ایران ، افغانستان اور دوسرے ممالک کو  فروخت کےلئے سپلائی کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے  ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے شہر سے باہر کسی جگہ کا انتخاب بھی کر لیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شہر سے باہر مویشی  منڈی کے قیام کے لیے کس جگہ کا چناؤ کیا گیا ہے۔



نوٹ : اگر قارئین کرام اس حوالے سے معلومات رکھتے ہوں تو بذریعہ کمنٹ ہمیں آگاہ کریں ۔ یا پن۔لوکیشن بھی شئیر کر سکتے ہیں ۔