ایشیا کپ کوالیفائرز ایونٹ میں بھارت کو لگاتار چوتھی شکست

 کاؤلون / مانیٹرنگ ڈیسک بھارت کو ایشیا کپ   2027 کے کوالیفائرز ایونٹ میں ہانگ کانگ سے  بھی شکست ہو گئی ۔۔ہانگ کانگ کے شہر کاؤلون کے کوائے ٹیک سٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ ساڑھے بیالیس ہزار سے زائد تماشائیوں نے دیکھا جس میں انتہائی سخت مقابلہ ہوا۔ تاہم کھیل کے 94 ویں منٹ میں میزبان ٹیم کے فارورڈ نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی جو میچ ختم ہونے تک جاری رہی۔ اس طرح بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ کوالیفائرز جت سفر کا اختتام ایک ہی پوائنٹ کے ساتھ ہوا۔ ایونٹ میں بھارت کو  افغانستان سے بھی شکست ہوئی جبکہ شام کے ہاتھوں دو دفعہ ہار کا مزہ چکھنا پڑا۔