سہواگ اور روڈی کرٹزن کرکٹ کرپشن میں ملوث نکلے

 نئی دہلی / مانیٹرنگ ڈیسک:  سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقی امپائر روڈی کرٹزن نے انھیں رشوت دینے کے بدلے انٹرنیشنل میچوں میں فائدہ پہنچایا۔ اپنے ایک انٹرویو میں بھارت کے سابق اوپنر اور جارح مزاج اوپنر وریندر سہواگ نے بتایا کہ ایک بار  جنوبی افریقہ کے آنجہانی امپائر روڈی کرٹزن نے اپنے بیٹے کےلیے ان سے بیٹنگ پیڈز مانگے۔۔جو انھوں نے دے دیے۔۔ جس کے بعد کرٹزن نے ان سے پوچھا کہ بدلے میں ان کو کیا چاہیے ۔جس پر سہواگ نے انھیں کہا کہ وہ اس کے بدلے انھیں کسی انٹرنیشنل میں ایک ' ناٹ آؤٹ گفٹ' کر دیں ۔ سہواگ نے بتایا کہ روڈی کرٹزن نے انٹرنیشنل میچوں میں ایک  نہیں بلکہ تین مرتبہ ناٹ آؤٹ کے فیصلے سے بچا لیا۔۔سہواگ نے یہ انکشاف کرتے ہوئے کسی قسم کی شرمساری یا عار محسوس نہیں کیا۔ اس  انکشاف کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ سہواگ نہ صرف ایک پست ذہنیت کےمالک اور بد اخلاق انسان تھے بلکہ بحیثیت کرکٹر بھی گرے ہوئے کردار کے مالک ادمی ہیں۔