جھنگ کی 19 سالہ لڑکی کی لاش فیصل آباد روڈ سے برآمد

  راولپنڈی سے جھنگ تک کا افسوسناک سفر — 19 سالہ طالبہ کنزہ کی لاش جھنگ فیصل آباد روڈ پر :

تعلیم کے خواب آنکھوں میں لیے گھر واپس آنے والی ایک اور بیٹی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔

زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی 19 سالہ طالبہ کنزہ ہفتہ وار تعطیلات پر بس کے ذریعے اپنے آبائی گاؤں چک نمبر 232 ج ب جا رہی تھی، مگر وہ گھر پہنچنے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔ اس کی لاش چنیوٹ روڈ پر موڑ کے قریب سڑک کنارے سے ملی۔



پولیس کا کہنا ہے کہ:

کنزہ کا سامان اس کی لاش کے قریب ہی موجود تھا۔

موقع پر رکشے کے ٹائروں کے نشانات بھی پائے گئے۔

کنزہ سفر کے دوران مسلسل اپنے گھر والوں سے رابطے میں تھی، مگر اچانک اس کا موبائل لوکیشن بند ہو گئی۔

پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے لیا ہے، جب کہ بس اور رکشہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔