بھارت کے میچ سے بائیکاٹ کے بعد۔میچ منسوخ

 ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کو آج اتوار کے روز برمنگھم میں آمنے سامنے آنا تھا، تاہم منتظمین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں میچ کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے



۔ اس موقع پر اُن شائقین کو یقین دہانی کرائی گئی ہے جنہوں نے میچ کے لیے ٹکٹ خریدے تھے کہ ان کی رقم واپس کر دی جائے گی۔