بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ میں خونریز تصادم

 بلوچستان کا شہر قلعہ عبداللہ میدان جنگ بن گیا۔ دو قبائل میں پرانا تنازعہ دوبارہ اٹھ کھڑا ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ توت اڈہ قلعہ عبداللہ میں دو قبائل کی دیرینہ دشمنی پھر سے جاگ اٹھی۔ زمین کے تنازعہ پر دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں چھ جانیں چلی گئیں جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ لیویز فورس اور ایف سی کو حالات کےپیش نظر طلب کر لیا گیا ہے۔ لاشیں اور زخمی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ تمام دوکانیں اود دفاتر بند کر دیے ہیں ۔ اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔