مچل سٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ کا 78 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا/ نمائندہ پاکستان لائیو نیوز: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے ریکارڈ قائم کر دیا ۔ وہ ٹیسٹ اننگز میں تیز ترین پانچ وکٹیں لے کر 78 سالہ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے ۔  سٹارک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 15  گیندیں پھینک کر پانچ وکٹیں اڑا دیں ۔۔اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ ایک آسٹریلوی باؤلر ہی کے پاس تھا جس نے 1947 میں ںھارت کے خلاف 19 گیندوں پر پانچ کھلاڑی آؤٹ کر دیے تھے۔۔