شبھمن گل کی ذرا سی غلطی بھارتی بورڈ کےلیے مصیبت بن گئی

 لندن/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی ٹیم کے کپتان شبھمن گل جنھوں نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک ڈبل سنچری اور ایک سنچری سکور کرکے 430 رنز بنائے اور ٹیسٹ میچ جیت کر اپنی  ٹیم کو سیریز برابر کرنے میں مدد کی اب ایک نئے تنازعہ میں گھر گئے ہیں اور کرکٹ بورڈ کو سینکڑوں کروڑ روپے کے نقصان کے  خدشے سے دوچار کر دیا ہے۔۔ شبھمن گل نے 427 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر جب بھارت کی دوسری اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا تو انھوں نے Nike برینڈ کی کٹ پہن رکھی تھی۔ جبکہ آئی سی سی کا آفیشل سپانسر  معروف کمپنی ایڈیڈاس کے ساتھ ہے۔  اور دوران میچ آپ کسی اور برینڈ کے ملبوسات نہیں پہن سکتے۔ تاہم شبھمن گل کی اس معمولی سی لاپرواہی کے باعث  آئی سی سی معاہدے کی خلاف ورزی پر بی سی سی آئی کو 250 کروڑ روپے جرمانہ کر سکتی ہے۔