ویان ملڈر نے جان بوجھ کر برائن لارا کا ریکارڈ نہ توڑا،

جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف بلاؤایو میں دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ناقابل شکست 367 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہیں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا کا 400 رنز کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 34 رنز درکار تھے، مگر انہوں نے جان بوجھ کر ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔


دن کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے ویان ملڈر نے کہا،
"میں نے برائن لارا کا ریکارڈ اس لیے نہیں توڑا کیونکہ وہ ایک عظیم کرکٹر ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "لارا نے یہ ریکارڈ انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا، میں چاہتا ہوں کہ یہ ریکارڈ انہی کے پاس رہے۔ اگر دوبارہ کبھی ایسا موقع ملا تو تب بھی یہی فیصلہ کروں گا۔"

ویان ملڈر نے کہا کہ
"سب سے پہلے میرے ذہن میں یہی آیا کہ رنز کافی ہو چکے ہیں، اور میں نہیں چاہتا تھا کہ لارا کا ریکارڈ ٹوٹے۔ یہ اننگز میرے لیے خاص تھی اور خوشی ہے کہ ٹیم کے کام آئی۔"

ملڈر کی یہ اننگز 334 گیندوں پر مشتمل تھی، جس میں 49 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔