لندن/ مانیٹرنگ ڈیسک: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھارت نے 310 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں ۔ بھارتی ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ نوجوان اوپنر جیسوال نے ایک اور شاندار اننگز کھیلی لیکن صرف 13 رنز کے فرق سے سنچری نہ بنا سکے اور 87 رنز ںنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ لیکن کپتان گل نے اپنی شاندار فارم برقرار رکھی اور سنچری سکور کی۔انھوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی سنچری بنائی تھی۔وہ کھیل کے اختتام تک 114 پر ناٹ آؤٹ رہے ۔جبکہ ان کا ساتھ رویندر جدیجا دے ریے ہیں جنھوں نے 41 رنز بنا رکھے ہیں ۔۔کے ایل راہول صرف دو اور نتین کمار ریڈی ایک ہی رنزبنا پائے۔ کرس ووکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے