گوجرانولہ/ مانیٹرنگ ڈیسک: شوہر نے میکے فون کرکے ساتھ لے جانے کا کہنے پر بیوی کو گولیوں سے بھون ڈالا ۔عفان جی ٹاؤن میں پیش آئے اندوہناک واقعے کے مطابق انجم ناز نامی خاتون کی شادی جمیل نامی شخص کے ساتھ بیس سال پہلے ہوئی تھی ۔ دونوں کے سات بچے تھے ۔ لیکن جمیل اپنی بیوی کو ںات بے بات مارتا پیٹتا اور اسے ذہنی اور جسمانی اذیت پہنچاتا۔ جس سے تنگ آکر انجم ناز نے اپنے میکے فون کیا اور والدین سے کہا کہ اس کو ساتھ لے کر جائیں ۔ جس کی خبر ملنے پر جمیل نے گولیوں سے اپنی بیوی کو چھلنی کر دیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سبزی منڈی میں درج کر لیا گیا ہے ۔